پاکستان
18 مارچ ، 2012

جاگیردارانہ سوچ نے مفلوج کردیا،غریبوں کی حکومت ہونی چاہیے،الطاف حسین

جاگیردارانہ سوچ نے مفلوج کردیا،غریبوں کی حکومت ہونی چاہیے،الطاف حسین

حیدر آباد …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم حکومت میں آئی تولفظ اقلیت کو ختم کردینگے،میراقصوراتناہے کہ غریب لوگوں کوامیروں اورصنعتکاروں میں بٹھایا،چاروں صوبوں کے عوام کوانکے جائزحقوق دیے جائیں،دانشورنئے اورپرانے سندھیوں کے فرق کومٹانے لیے کام کریں اور اپنا کردار ادا کریں،اگرسندھ کوترقی کی راہ پرچلاناہے تویکجہتی کوفروغ دیناہوگا۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام کو حیدرآباد کیباغ مصطفیٰ گراوٴنڈمیں ایم کیوایم کے اٹھائیسویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ گاہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔الطاف حسین نے مزید کہا کہ میں واحدلیڈرہوں جس نے بکنے سے انکارکیا،اور ایجنسیوں سے پیسے لینے سیسختی سے منعکیا، نہ جھکنے اور نہ بکنے کی سزا یہ ملی کہ مجھے جلاوطن ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزادنہیں ہوئے،صرف چند خاندانوں کی حکمرانی ہے،پاکستان میں غریب اورمتوسط طبقے کی حکومت ہونی چاہیے،قائد تحریک نے اس موقع پر کراچی میں گزشتہ روز بھتہ کی وصولی کے حوالے سے ہونے والے یوم احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ وصول کرنے کیخلاف سوائے متحدہ کے کوئی جماعت سڑکوں پرنہیں آئی، انھوں نے صدرزرداری سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے عوام کوبھتہ خوروں اورلٹیروں سے چھٹکارادلائیں،الطاف حسین نے اس موقع پر اپیل کی کہ تمام سندھی بھائی ایم کیوایم میں شامل ہوجائیں،انھوں نے سندھی بھائیوں سے کہا کہ وہ ایم کیوایم کے خلاف پروپیگنڈے میں نہ آئیں،ایم کیوایم ہرقسم کی معاشرتی اورمذہبی تفریق کے خلاف ہے،الطاف حسین نے کہا کہ سوائے پاکستان کے دنیا بھرمیں فرسودہ جاگیردارانہ نطام ختم ہوچکا،پاکستان کے عوام بھی اب غلامی کاخاتمہ چاہتے ہیں،غریب کسانوں اورہاریوں کوبھی انسان سمجھاجائے،چاروں صوبوں کے عوام کوانکے جائزحقوق دیے جائیں۔واضح رہے کہ جلسہ کے حوالے سے اتوار کو حیدرآباداورلطیف آباد کے یونٹ7، 8، 11 اور12کی سڑکوں پرعوام کاہجوم تھا اور شہر بھر میں کافی جوش و خروش پایا جاتا تھا۔ جبکہ حیدر آباد اور لطیف آباد کے مختلف مقامات پرالطاف حسین کاخطاب سننے کیلیے اسکرینیں لگائی گئی تھیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد قائد تحریک براہ راست خطاب سنتے رہے۔

مزید خبریں :