18 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی جنوبی میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں اتوار کی شام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماء عبدالرشید کچھی اور ان کے گن مین ہلاک جاں بحق ہوگئے۔اس دوران فائرنگ سے ایک اے ایس آئی بھی زخمی ہوا،جو بعدازاں اسپتال میں چل بسا، رات تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3ہوگئی تھی، فائرنگ کے واقعے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔دریں اثناء ذرائع کے مطابق لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کچھی رہنماء کے قتل کے واقعے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کیا ہے ،انھوں نے اس موقع پر وزیر اعظم سے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنماوٴں کے قتل کانوٹس لینے کی اپیل کی۔اور کہا کہ اگر قاتلوں کو 3دن میں گرفتار نہ کیا گیا تو وہ استعفیٰ دے دینگے۔