پاکستان
19 مارچ ، 2012

حسین حقانی26 مارچ کو میمو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے پر آمادہ

حسین حقانی26 مارچ کو میمو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے پر آمادہ

کراچی....میمواسکینڈل کے کردار حسین حقانی نے26مارچ کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی رضا مند ی ظاہر کردی ہے ۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ میمو لکھنے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ میمو کمیشن میں پیش کیے جانے والے ثبوت میرے خلاف نہیں۔فرازک رپورٹ سامنے آنے پر منصور اعجاز کا جھوٹ سامنے آجائے گا۔حسین حقانی نے کہا کہ وہ 26 مارچ کو میمو کمیشن کے سامنے پیش ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :