پاکستان
19 مارچ ، 2012

بھتہ خوروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے گا،رحمن ملک

بھتہ خوروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے گا،رحمن ملک

کراچی.... وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔کراچی پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ بھتے کے حوالے سے صدر زراری ،الطاف حسین کی تشویش درست ہے۔ایم کیوا یم ،اے این پی اور پیپلز پارٹی بھتہ خوری کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھتہ خوروں کیخلاف اسٹنگ آپریشن کیا جائے گااور لوگ آج سے لوگ ایکشن ہوتا دیکھیں گے۔کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف بلا تفریق کارروائی کریں گیجبکہ 103 بھتہ خور گرفتارکیے جاچکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی نفری کم ہے تعداد بڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہی کراچی آتا ہوں ،یہاں جرائم پیشہ افراد بسے ہوئے ہیں۔رحمن ملک نے کہا کہ تحریک طالبان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔آئین کے تحت صدر آمرڈ فورس کے سپریم کمانڈر ہیں۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ آدھے ملک کی حکومت شہباز شریف کے پاس ہے۔شہباز شریف اپنی زبان کو لگام دیں،شریف برادران معافی مانگ کر گئے تھے۔

مزید خبریں :