19 جنوری ، 2012
لندن …میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار اور پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز کو لندن میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کا ویزا جاری کردیا، یہ ویزا ایک سال کا ملٹی پرپز ویزا بتایا جاتا ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے سے قبل انھوں نے وہاں رابطہ کیا تھا،واضح رہے کہ منصور اعجاز کو میمو کمیشن نے طلب کیا ہواہے،اور انھیں 24 جنوری کو میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے،جبکہ انھیں قومی سلامتی کمیٹی نے بھی طلب کیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق منصور اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ یہ ایک ہائی پروفائل دورہ ہے۔دریں اثناء منصور اعجاز نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی جانب سے جاری کیا گیا سمن وصول کرلیا ،منصور 24 جنوری کو میمو کمیشن اور 26 جنوری کو پارلیمنٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ہائی کمیشن منصور اعجاز سے پارلیمانی کمیٹی کے سمن کی تعمیل بھی کرائے گی۔جس میں منصور اعجاز کو 26جنوری کوپارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونیکا کہا گیا ہے۔سمن وصول نہ کرنے کی صورت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو سکتی ہے