19 مارچ ، 2012
کراچی....جمعے کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھتہ اور پرچی مافیا کے خلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج کے باعث ملتوی ہونے والااجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ جمعے کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی اور وزراء کی جانب سے پرچی اور بھتا مافیا کے خلاف احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے لگائے گئے۔قائم مقام اسپیکر شہلارضا کی جانب سے کئی بار درخواست کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری رہنے پر اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔