Time 14 فروری ، 2025
پاکستان

عمران خان کو رہنماؤں کی شکایات، پی ٹی آئی میں وکلا اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے  آگیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وکلا گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہو گیا، وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کے لیے فنڈز نہیں دیے۔

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی امین سے نہ فنڈز مانگے نہ ہی آپس میں لڑائی ہے،علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیا اور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔

اس کے علاوہ اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں :