12 ستمبر ، 2013
ممبئی …این جی ٹی…بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’باس‘کے ٹریلر کے بعد فلم کیلئے سوناکشی سنہا کے آئٹم سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ساحل کوشال کے تحریر کردہ’پارٹی آل نائٹ‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کوموسیقار یویو ہنی سنگھ نے خود اپنی آواز میں کمپوز کیا ہے جس کی وڈیو میں اکشے دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ کلب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔2010ء کی ملیالم مصالحہ فلم’پوکیری راجہ‘کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی،شیو پنڈت،ادیتی راؤ حیدری،رونت روئے،ڈینی ڈینزونگپااور جانی لیور اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی ہے جو16اکتوبر کوبھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائیگی۔