19 جنوری ، 2012
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 20جنوری کوملتوی ہونیوالاجلسہ عام”خوشحال سندھ مضبوط پاکستان“اب 27جنوری کو سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں ہوگا، جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ ایم کیوایم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر جمعہ 20 جنوری کوملتوی ہونیوالا جلسہ عام”خوشحال سندھ ، مضبوط پاکستان “ اب جمعہ 27جنوری کو مقررہ وقت پرسکھرمیں ہوگا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جلسہ عام کے انعقاد کے اعلان کے ساتھ ایک بارپھر جلسہ کی تیاریوں کاآغازکردیاگیاہے۔