پاکستان
19 مارچ ، 2012

ریلوے کے سابق چیئرمین سمیع اللہ خلجی کے وارنٹ جاری

ریلوے کے سابق چیئرمین سمیع اللہ خلجی کے وارنٹ جاری

لاہور… ریلوے کے سابق چیئرمین سمیع اللہ خلجی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سمیع اللہ خلجی کے وارنٹ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر جاری کئے ۔ سمیع اللہ خلجی کے خلاف انجنوں کی مرمت میں گھپلے ، انجنوں اور بوگیوں کی خریداری میں خرد برد اور ریلوے اسکریپ کے سستے داموں فروخت کے الزامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ خلجی پہلے ہی بیرون ملک جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :