پاکستان
19 مارچ ، 2012

یونی فکیشن بلاک نام کی اب کوئی چیز نہیں، عطا مانیکا کا انکشاف

یونی فکیشن بلاک نام کی اب کوئی چیز نہیں، عطا مانیکا کا انکشاف

لاہور… یونی فکیشن بلاک کے سربراہ عطا مانیکا نے انکشاف کیا ہے کہ یونی فکیشن بلاک گروپ کے نام کی اب کوئی چیز نہیں رہ گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر یونی فکیشن بلاک کی میٹنگ بلائی تھی جس میں 44 میں سے صرف 14 اراکین شریک ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ق لیگ کا مستقبل زیادہ تاریک نہیں کیونکہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، ضمنی انتخابات اور جنرل الیکشن کے نتائج میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ نہیں جاوٴں گا، آئندہ الیکشن تک مسلم لیگ ن کے ساتھ کمٹمنٹ ہے تاہم آئندہ الیکشن میں کس جماعت میں شامل ہونا ہے ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیکٹر جنرل الیکشن میں نظر آ رہا ہے۔

مزید خبریں :