پاکستان
20 جنوری ، 2012

ملتان : این جی او میں کام کرنیوالے 2 غیرملکی باشندے اغوا

ملتان … ملتان سے نامعلوم مسلح افراد غیرملکی این جی او میں کام کرنے والے 2 غیرملکی باشندوں کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے قاسم بیلہ میں رہائش پذیر دو غیرملکی باشندوں کو نامعلوم مسلح افراد اسلحے کے زور پر انکی رہائش گاہ سے اغوا کرکے لے گئے،پولیس کے مطابق اغواکاروں نے دونوں غیرملکی باشندوں کو اپنے ساتھ لائی ہوئی شلوار قمیصیں پہنا کر لے گئے،اغوا ہونے والوں میں مسٹربرنڈ کا تعلق جرمنی سے ہے جبکہ مسٹر جیووانی اٹلی کا رہائشی بتایا جاتا ہے،دونوں افراد پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والی غیرملکی این جی او کے رکارکن ہیں،اطلاع ملنے بعد پولیس حکام نے قاسم بیلہ پہنچ کر تفصیلات جمع کیں،تاہم آخری اطلاع تک واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :