پاکستان
18 ستمبر ، 2013

فیصل آباد : پولیس بھرتی فزیکل ٹیسٹ، کئی امیدوار راستے میں ہمت ہار گئے

فیصل آباد : پولیس بھرتی فزیکل ٹیسٹ، کئی امیدوار راستے میں ہمت ہار گئے

فیصل آباد … فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ ہوا، دوڑ کے دوران کئی امیدوار راستے میں ہی گرپڑے، 3 کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ آج نہیں دوڑو گے تو کل چور اچکوں کا پیچھا کیسے کرو گے؟ فیصل آباد کے نوجوانوں نے پولیس میں بھرتی کا خواب آنکھوں میں سجائے دوڑ لگادی۔ فاصلہ تھا ڈیڑھ کلومیٹر کا اور وقت تھا صرف 7 منٹ، ساڑھے 3 ہزارمیں سے کئی امیدوار تو ہانپے، کانپے اور کچھ گر بھی پڑے، ایسے گرے کہ سہارے سے اٹھانا پڑا۔ 3 امیدواروں کی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال پہنچانا پڑا۔ پولیس حکام نے گرمی بڑھ جانے پر باقی امیدواروں کوواپس چلے جانے اور کل پھر آنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں :