18 ستمبر ، 2013
ملتان … ملتان میں میپکو سے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے خلاف برطرف ملازمین نے میپکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خانیوال روڈ پر واقع ملتان میں میپکو ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے مظاہرین نے کہا کہ میپکو حکام نے 5 سال تک ملازمت کرنے والے 600 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا جس کی وجہ سے ان غریب ملازمین کا معاشی استحصال ہو رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے اور اگر ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو وہ خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے۔