19 مارچ ، 2012
کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک بار پھر آپریشن شروع کرنے سے پہلے اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ بھتا مافیا کے خاتمے کیلئے کراچی آیا ہوں، آج سے رینجرز، پولیس، ایف سی کارروائی شروع دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھتا مافیا کے خاتمے کیلئے کراچی آیا ہوں، آج سے رینجرز، پولیس، ایف سی بھتا خوروں کے خلاف کارروائی شروع کردیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو گلہ ہے کہ کسی بھی ملزم کو سزا نہیں ہوتی، بھتا خوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی اور اسے ہر صورت ختم کرنا ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اتحادیوں کے تعاون سے بھتا خوری ختم کرینگے۔