20 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 10جنوری کو شمالی وزیرستان میں کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنمااسلم اعوان ہلاک ہوا تھا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 10جنوری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کارہنمااسلم اعوان بھی ماراگیا،امریکی حکام کے مطابق ایبٹ آبادسے تعلق رکھنے والا اسلم اعوان القاعدہ کا آپریشن آرگنائزر تھا، وہ عبداللہ خراسانی کے نام سے مشہورتھا۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے اسلم اعوان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔