20 ستمبر ، 2013
شکاگو … امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے، 3 سالہ بچے سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی ریاست الی نوائے کے شہر شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، 51 اسٹریٹ میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں زخمی تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔