پاکستان
20 ستمبر ، 2013

وزراء کی قومی اسمبلی میں عدم موجودگی پروزیراعظم برہم

وزراء کی قومی اسمبلی میں عدم موجودگی پروزیراعظم برہم

اسلام آباد…وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزراء کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے اُنہیں پوری تیاری کے ساتھ ایوان میں حاضررہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے جیونیوزکوبتایاہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم کو بتایاکہ وزراء کی ایوان میں عدم موجودگی سے حکومت کو خفت کا سامنا کرنا پڑا، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، حکومتی بنچوں پروزراء کی عدم موجودگی سے براتاثرپڑا۔وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزراء سے استفسار کیاکہ آخر وہ قومی اسمبلی کے اِجلاس میں نہیں جاتے ،اِس پر ارکان خاموش رہے۔ وزیراعظم نے وزراء کوہدایات کیں کہ وہ ایوان میں حاضری یقینی بنا نے کیلئے روسٹرتیارکریں ، سوالات کے جوابات کیلئے پوری تیاری کے ساتھ جائیں۔وزیراعظم کاکہناتھاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ منتخب ایوان کو تمام قومی معاملات پر باخبر رکھے۔

مزید خبریں :