پاکستان
20 ستمبر ، 2013

کراچی میں آپریشن پر ایم کیو ایم کا گلہ بلاجواز ہے، قائم علی شاہ

کراچی میں آپریشن پر ایم کیو ایم کا گلہ بلاجواز ہے، قائم علی شاہ

کراچی…سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن پرایم کیوایم کا گلہ بلا جواز ہے ،آپریشن سے پہلے اسمبلی کے اندر اور باہر تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔ سید قائم علی شاہ لاہور میں سندھ ہاوٴس اسلام آباد کے کوآرڈی نیٹر ایس ایم جعفری کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ اُن کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،کراچی میں دہشت گردی تین سال کے دوران بڑھی ہے ۔ اُن کا کہناتھاکہ ہمارے دروازے کھلے ہیں ، ایم کیوایم نے حکومت میں شامل ہوناہے یا نہیں، یہ اْسی سے پوچھا جائے۔

مزید خبریں :