پاکستان
21 ستمبر ، 2013

ڈی ایچ اے نے کئی سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھاہے: ڈپٹی کمشنر کراچی

ڈی ایچ اے نے کئی سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھاہے: ڈپٹی کمشنر کراچی

کراچی…ڈپٹی کمشنر کراچی جنوبی مصطفیٰ جمال قاضی نے سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ ڈی ایچ اے نے کئی سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھاہے، اراضی کو بغیر این او سی کے جعلی لیزکرکے حکومت کوکھربوں روپے کانقصان پہنچایاگیاہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی مصطفیٰ جمال قاضی کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ڈی ایچ اے نے کئی سو ایکڑ اراضی پرقبضہ کرکے اسے بغیر این او سی کے جعلی لیز کردیاہے،جس سے سندھ حکومت کو کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ڈی ایچ اے کے پاس ضلع جنوبی میں 8777ایکڑ اراضی ہے اس میں سے ملٹری اسٹیٹ افسر نے 1975میں 3520 ایکڑ ڈیفنس آفیسر کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کو لیز کی تھی،کراچی پورٹ اورپورٹ قاسم نے سندھ حکومت کی زمین ڈی ایچ اے کو بغیر محکمہ ریونیو کی الاٹمنٹ اور دستاویزات کے فراہم کی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 2007 میں 881 ایکڑ ،پورٹ قاسم نے 2003 میں 97 ایکڑ زمین ڈی ایچ اے کو دی۔ 2005 میں 600 ایکڑ، 2007 میں 45 ایکڑ اراضی ڈی ایچ اے کو دی گئی جس کا کل رقبہ 1617 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ متعلقہ سب رجسٹرار نے غیر قانونی طور پر زمین کو رجسٹرڈ کروایا۔انھوں نے درخواست کی ہے کہ ڈی ایچ اے، کے پی ٹی، کے ایم سی ، کے ڈی اے کی حدود بندی پر ایک رپورٹ بنوائی جائے۔

مزید خبریں :