پاکستان
21 ستمبر ، 2013

میلسی: نہر میں چھلانگ لگانے والی 5 بہنوں میں سے دو کی لاش نکال لی گئی

میلسی: نہر میں چھلانگ لگانے والی 5 بہنوں میں سے دو کی لاش نکال لی گئی

میلسی…میلسی میں گزشتہ روز نہر میں چھلانگ لگانے والی 5 بہنوں میں سے دو کی لاش نکال لی گئی،ایک کو زندہ بچالیا گیا تھا،جبکہ دو کی تلاش ابھی تک جاری ہے، غریب بچیاں رشتے نہ آنے کی وجہ سے پریشان تھیں۔ واقعہ گزشتہ روز علاقہ سائفن میں پیش آیا جہاں نہر میں پانچ سگی بہنوں زینت ، فیاض بی بی، منیرہ ، کموں اور نازیہ بی بی جن کی عمریں 20 سال سے 40 سال تھی شادی نہ ہونے پر ایک ساتھ چھلانگ لگادی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کرکے پانچ میں سے کموں بی بی کو زندہ بچالیا تھا جبکہ دو روز بعد دو بہنیں 45 سالہ زینت بی بی اور 35 سالہ منیر ہ بی بی کی لاشیں نکال لی گئی، جبکہ 2کی تلاش ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں :