21 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے2ملزمان اور 18 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا، جبکہ 3 اغواکاروں کو گرفتارکرکے نجی بینک کے منیجرکو بازیاب کرالیاگیا۔ پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران دو روز قبل کھارا در سے اغوا کیے گئے نجی بینک کے منیجر کو مقابلے کے بعد بازیاب کر ا لیاگیا، 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، اغوا کار بینک منیجر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کاربینک منیجر کے اہل خانہ سے 6 لاکھ روپے تاوان وصو ل کرچکے تھے اور مزید 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے لسبیلہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے مزید6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ناظم آباد نمبر 3 میں پولیس نے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق رینجرز نے نارتھ کراچی اورگلستان جوہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران12 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔