21 ستمبر ، 2013
لاہور…پاکستان میں انٹرنیشنل فٹ بال کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے ، اے ایف سی انڈر 16 فٹ بال کوالیفائرٹورنامنٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی جبکہ دیگر ٹیمیں کل پہنچیں گی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور ایرپورٹ پہنچی تو صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن نویدحیدر نے استقبال کیا۔یواے ای ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اے ایف سی انڈر 16کوالیفائر ٹورنامنٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ پاکستان اپنا گھر ہے یہاں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی کل پہنچ جائیں گی۔