پاکستان
21 ستمبر ، 2013

میلسی:نہر میں چھلانگ لگانے والی چاروں بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

میلسی:نہر میں چھلانگ لگانے والی چاروں بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

میلسی…میلسی میں2روز قبل نہر میں چھلانگ لگانے والی 5 بہنوں میں سے4 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،ایک کو زندہ بچالیا گیا تھا،لڑکیاں غربت کے باعث رشتے نہ آنے سے پریشان تھیں ۔نہر میں ڈوبنے کا واقعہ جمعرات کو علاقہ سائفن میں پیش آیاتھا، جہاں پانچ سگی بہنوں زینت ، فیاض بی بی ، منیرہ ، کموں اور نازیہ بی بی نے شادی نہ ہونے پر ایک ساتھ نہرمیں چھلانگ لگادی تھی۔لڑکیوں کی عمریں 20 سے 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کرکے پانچ میں سے ایک لڑکی کموں بی بی کو زندہ بچالیا تھا۔ جبکہ 2روز کے سرچ آپریشن کے بعد باقی چار بہنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ،چاروں کی نماز جنازہ کہروڑ پکا کے علاقے چاہ ہمبل والا میں ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔ المناک واقعہ کی وجہ سے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

مزید خبریں :