21 ستمبر ، 2013
کراچی…آج صبح بفرزون کے علاقے میں جیو کی وین کو لوٹ لیا گیا۔ مسلح شخص موبائل فونز اور کیش لیکر فرار ہوگیا۔بفرزون کے علاقے 15A-3میں جیو کی وین کو صبح 9:25پر ایک مسلح شخص نے لوٹ لیا، اس وقت وین میں ڈرائیور اور دو لڑکیاں موجود تھیں، مسلح شخص موبائل فوننز، کیش چھین کر فرار ہوگیا، واقعے کے وقت گلی کے باہر ایک پولیس موبائل موجود تھی لیکن اس میں کوئی پولیس والا موجود نہیں تھا۔