دنیا
21 ستمبر ، 2013

کینیا: شاپنگ مال میں مسلح افراد کا حملہ ، 30 افراد ہلاک، 70زخمی

کینیا: شاپنگ مال میں مسلح افراد کا حملہ ، 30 افراد ہلاک، 70زخمی

نیروبی…کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 30 افراد کو ہلاک اور 70کو زخمی کردئے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آور وں کو قابو میں لے لیا ہے۔امریکی جاسوس ادارہ ایف بی آئی بھی واقعے کی نگرانی کررہا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیروبی کے شاپنگ مال میں مسلح افراد نے حملہ کرکے کئی افراد کو یرغمال بنالیا۔ حملہ آوروں پر قابو پانے کے لیے پولیس کے علاوہ فوج کے دستوں نے بھی شاپنگ مال کے اندر خصوصی آپریشن کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 5 مسلح افراد نے شاپنگ مال پررش کے وقت دھاوا بولا۔شاپنگ مال پرحملے کے وقت ایشیائی باشندے بھی موجود تھے۔مسلح افراد نے لوگوں پر فائرنگ کی اور گرنیڈ بھی پھینکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کینیا شاپنگ مال حملے میں دہشت گردوں کا منظم گروہ ملوث ہے۔ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر بارک اوباما کو اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صومالیہ میں القاعدہ کی تنظیم حرکت الشباب نے نیروبی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حرکت الشاب کا کہنا ہے کہ نیروبی میں حملہ صومالیہ سے کینیافوج کی عدم واپسی کیخلاف کیاگیا۔

مزید خبریں :