پاکستان
22 ستمبر ، 2013

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی

لاہور…لاہور کے نواحی علاقے سٹی رائیونڈ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب سٹی رائیونڈ میں سلمان نامی نوجوان کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اس کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کی زد میں آ کر صفدر اور ناصرزخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں دونوں کی حالت اب خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔تاہم پولیس نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :