22 ستمبر ، 2013
کراچی…پشاور بم دھماکوں کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں سول سو سائٹی اور مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہرے کئے۔ شارع فیصل پر ناتھا خان گوٹھ کے قریب مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی تاہم مظاہرین نے پر امن طور پر مظاہرہ ختم کیا۔ عیسی نگری کے علاقے میں مسیحی برادری کے افراد نے سانحہ پشاور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حسن اسکوائر سے عیسیٰ نگری جانے والے روڈ کو بلاک کر دیا، اِسی دوران کچھ مظاہرین مشتعل ہو گئے جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، تاہم بعد میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ کورنگی نمبر 3 پر بھی مظاہر ہرین نے روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس کے باعث کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔ کراچی پریس کلب ہر بھی سول سائٹی اور مسیحی برادری کے افراد نے احتجاج کیا اور پشاور واقعے کے خلاف نعرے بازی کی۔