20 مارچ ، 2012
سوات..... سوات کے علاقے چارباغ سے اہم شدت پسند کمانڈر فضل ہادی کو گرفتار کرلیا گیا۔ فضل ہادی 2008ء میں خاتون کو کوڑے مارے جانے کے واقعے میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر شدت پسند کمانڈر فضل ہادی کو اطلاع ملنے پر مینگورہ بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا جو کراچی سے آرہا تھا۔ شدت پسند کمانڈر فضل ہادی کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے تھا۔گرفتار کمانڈر نے 2008ء میں چارباغ کی رہائشی خاتون سائرہ بی بی کو ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں سرعام 30 کوڑے مارے تھے۔ تاہم سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فضل ہادی مفرور ہوگیا تھا۔ اور جب سے پولیس کو مطلب تھا۔ پولیس کے مطابق فضل ہادی دیگر کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔