پاکستان
23 ستمبر ، 2013

پشاور: پولیس گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہل کار زخمی

پشاور: پولیس گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہل کار زخمی

پشاور…پشاورکے علاقہ وزیرباغ میں پولیس گاڑی پر ہونے والے دھماکے میں دو پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے پشاور کے علاقہ وزیر باغ میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا پولیس گاڑی کے گزرنے کے بعد ہوا، تاہم دھماکے کی جگہ پہلے سے موجود دو پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطاق دونوں زخمی پولیس اہل کاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف آغہ میرجانی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

مزید خبریں :