پاکستان
23 ستمبر ، 2013

ملتان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ملتان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ملتان…تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ملتان میں کامیابی کا تناسب 52 اعشاریہ 29 فیصد رہا۔ ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن میڈیکل گروپ کی فرحین فاطمہ نے 1040 نمبر لے کر حاصل کی دوسری پوزیشن نفیس رزاق نے 1039 اور تیسری پوزیشن 1038 نمبر لے کر ابوبکر نعیم نے لی۔ نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ملتان میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید ارائیں نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو سونے اور چاندی کے تمغے پہنائے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو کمپیوٹر اور نقد انعامات بھی دئیے گئے۔ ملتان تعلیمی بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان ملتان تعلیمی بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 50 ہزار 5 سو 93امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 26 ہزار 454 امیدوار کامیاب ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 52 اعشاریہ 29 رہا۔

مزید خبریں :