پاکستان
20 مارچ ، 2012

کراچی کے 70فیصد علاقوں میں کیبل کاٹ دیئے گئے، کیبل آپریٹرز

کراچی کے 70فیصد علاقوں میں کیبل کاٹ دیئے گئے، کیبل آپریٹرز

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں کیبل نیٹ ورک کے تار کاٹ دیے گئے۔جس کی وجہ سے 70فیصد علاقوں میں کیبل کی نشریات بند ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی طرف سے کچھ نیوز چینلز کو چند چینل کی نشریات بند کرنے کو کہا گیا تاہم کیبل آپریٹرز کے انکار کی وجہ سے ان کے نیٹ ورک کے تار کاٹ دیے گئے جس کی وجہ سے کراچی کے ستر فی صد علاقے میں کیبل کی نشریات بند ہوگئی ہے۔نہ صرف یہ بلکہ مختلف علاقوں میں کیبل آپریٹرز کو زدو کوب بھی کیا گیا۔واقعے کے خلاف کیبل آپریٹرز نے شدید احتجاج کیا ہے اور آج شام پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ عیسیٰ نگری سے کیبل آپریٹرزکاچھیناگیاٹرک مذاکرات کے بعدواپس مل گیا تاہم ٹرک میں جوآلات رکھے تھے وہ ابھی تک نہیں ملے ۔ ادھر گلستان جوہر میں کیبل آپریٹرز کے دفترسے نامعلوم افرادآپریٹنگ سسٹم لیکر فرار ہوگئے۔ آپریٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں فون کالزاوردفاترمیں ا ہراساں کیاجارہاہے، ہم پرحملہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مرمت نہیں کرسکتے۔ کیبل آپریٹرز نے کہا کہ مسلح افراد گلیوں میں گھوم رہے ہیں، فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مزید خبریں :