20 مارچ ، 2012
لاہور… امریکی شہری وائن سٹائن کے اغوا کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کے موبائل فون استعمال ہوئے جس پر تینوں کوحراست میں لیاگیا۔ واضح رہے کہ امریکی شہریی وائن سٹائن کو13اگست 2011کوماڈل ٹاوٴن سے اغوا کیاگیا تھا۔