پاکستان
24 ستمبر ، 2013

صدر ممنون حسین سے برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کی ملاقات

صدر ممنون حسین سے برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کی ملاقات

اسلام آباد…برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایوان صدرمیں برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے کی صدر مملکت سے ملاقات کے دوران پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات کی گئی۔ برطانوی وزیرداخلہ نے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید سے بھی ملاقات کی جس میں میڈیا اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کیامور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دے گا جبکہ میڈیا سمیت مختلف دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :