24 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے پولیس اہلکاروں کا بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ کے مطابق بھتا خوری میں ملوث ہونے پر 6اہلکاروں کو معطل جبکہ 37 اہلکاروں کو لائن حاضرکردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں پر جرائم اور منشیات کے اڈوں سے بھتا وصول کرنے کے الزامات ہیں۔