20 جنوری ، 2012
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں ایک نجی اسپتال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی اسپتال میں پانچ دہشت گرد زیرعلاج ہیں ، جو چند عرصہ قبل بلوچستان کے علاقے چمالانگ میں ایف سی کے ساتھ چھڑپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جنہیں یہاں ڈی جی خان کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ مشتبہ زیرعلاج دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔واضح رہے چند عرصہ قبل بلوچستان کے علاقے چمالانگ میں ایف سی اور شر پسندوں کے درمیان جھڑپ میں میجر عامر سمیت چودہ ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔