25 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی سینٹرل جیل پر نامعلوم افراد نے اسموک گرینیڈ سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واردات کی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ جس میں اسموک گرینیڈ جیل میں پھینکنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ کراچی سینٹرل جیل پر نامعلوم ملزمان نے اسموک گرینیڈ سے حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جیونیوز نے اسموک گرینیڈ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے اسموک گرینیڈ غوثیہ کالونی میں واقعے ایک کباڑی کے گھر سے جیل کے اندر پھینکا گیا ۔ واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کی تلاشی لیجبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے غوثیہ کالونی میں سرچ آپریشن بھی کیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حملے کے وقت جسٹس مقبول باقرحملہ کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیم جیل پہنچی تھی۔مذکورہ فوٹیج میں سے ایک منتخب تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔