دنیا
26 ستمبر ، 2013

بولیویا میں 2 بسیں کھائی میں جاگریں، 21 افراد ہلاک

بولیویا میں 2 بسیں کھائی میں جاگریں، 21 افراد ہلاک

بولیویا…بولیویا کے صوبہ لوس یونگ دا لا پاز میں 2مسافر بسیں مٹی کے تودے سے جا ٹکرائیں جس سے 21سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بولیویا میں پیش آنے والے حادثے نے 21 افراد کی جان لے لی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اور ایک منی بس صوبہ لوس یونگ دا لا پاز کے ایک ہائی وے سے گزر رہی تھی جو کہ بدقسمتی سے ایک بہت بڑے ریت کے تودے سے جا ٹکرائی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 12 گھنٹے کے بعد دوسرے دن کی شام کو ریسکیو ذرائع حادثے کی جگہ پر پہنچ سکے۔خبر ایجنسی کے مطابق منی بس میں 14 افراد سوار تھے مسافر بس کے اگلے ٹائر ریت کے تودے سے ٹکرائے تھے جس سے بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوع پر پہنچنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ یہ واقع پیش آیا۔ صوبہ لوس یونگ دا لا پاز سے 10گھنٹے کی دوری پر ہے۔

مزید خبریں :