26 ستمبر ، 2013
بغداد … عراق کے شہر بغداد میں بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد کے بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔یہ دھماکہ دورا کے بازار میں کیا گیا۔ 2006ء سے 2007ء کے درمیان ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات نے 2008ء میں مزید شدت اختیار کر لی تھی جبکہ رواں ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 680 سے زائد ہے،اور 2013ء میں 4 ہزار 500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔