پاکستان
20 مارچ ، 2012

بلوچستان کے معاملے پر صرف ٹائم پاس ہو رہا ہے، چیف جسٹس

بلوچستان کے معاملے پر صرف ٹائم پاس ہو رہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر صرف ٹائم پاس ہو رہا ہے ، حکومت اپنی رٹ قائم کرے ، اسے کس نے روکا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں بلوچستان میں امن وامان کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ قتل ہو رہے ہیں اور کسی کو نہیں پتا،بلوچستان کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں، وہاں معززین کو آن بورڈ لیا جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت میں صرف رپوٹا رپاٹی ہو رہی ہے ،ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان میں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں کمی آئی ہے ،عدالت نے اغواء برائے تاوان کے واقعات پر آئی جی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے 22 مارچ تک رپورٹ طلب کر لی ، عدالت نے بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق آئی جی سندھ سے بھی رپورٹ طلب کی ہے ، مزید سماعت 22 مارچ کو ہو گی۔

مزید خبریں :