پاکستان
26 ستمبر ، 2013

ایم کیو ایم کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی روانگی جاری

ایم کیو ایم کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی روانگی جاری

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ بدستور جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں کے کے ایف جانب سے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل ایک ٹرک بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ارسال کردیا گیا جس میں راشن کے پیکٹ ،آٹا ، چاول ، خشک دودھ ، تیل ، گھی ،کولر ، کمبل ، چٹائیاں ، بھاری مالیت کی ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی مقدار میں شامل ہیں ۔ امدادی سامان کا یہ ٹرک بدھ کی رات خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں زلزلہ متاثرین کیلئے قائم کئے گئے مرکزی امدادی کیمپ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی نگرانی میں بلوچستان روانہ کیاگیا، ا س موقع پر ایم کیوایم بلوچستان کمیٹی کے انچارج عبدالخالق بلوچ ،خدمت خلق فاؤندیشن کے ذمہ داران اور رضاکار بھی موجود تھے۔ اسی طرح خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی امدادکیلئے امدادی سامان اور غذائی اجناس پر مشتمل دوسری کھیپ جمعرات کی دوپہر روانہ کی گئی جس میں50خیمے،راشن کے سینکڑوں پیکٹس جس میںآ ٹا ، چاول، خشک دودھ ، تیل ،گھی ،مصالحہ جات،کولر اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی مقدارمیں شامل ہیں۔یہ امدادی کھیپ رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اوررکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اپنی نگرانی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے ہمراہ روانہ کی جوبعدازاں پاک فوج کے حوالے کردی گئی اورجہاں سے پاک فوج یہ امدادی سامان اپنے امدادی ٹرکوں کے ذریعے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچائیں گے۔

مزید خبریں :