27 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے اردو بازار میں آگ لگ گئی جس نے دو فلورز کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع اردو بازار میں کالج برائے خواتین اور نوشین سینٹر نامی عمارت کے درمیان واقع ہاشمی ٹرسٹ بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا فی الحال کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکا ۔ واقعے کے بعد پولیس پہنچ گئی جبکہ فائربریگیڈ آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔