27 ستمبر ، 2013
اسلام آباد … اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مسیں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے، ڈیزل میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کو تیل 2 روپے 14 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 81 پیسے بڑھانے کی سمری بھیجی گئی ہے۔