کاروبار
27 ستمبر ، 2013

فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشن 4 روز کیلئے بند کردیئے گئے

فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشن 4 روز کیلئے بند کردیئے گئے

فیصل آباد … فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن 4 روز کیلئے بند کر دئیے گئے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن 24 ستمبر سے کھولے گئے تھے جو 3 روز تک کھلے رہنے کے بعد آج صبح 6 بجے دوبارہ بند کر دئیے گئے۔ سی این جی نہ ملنے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن 4 روز تک مسلسل بند رہیں گے۔

مزید خبریں :