27 ستمبر ، 2013
کراچی…عوام کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیونگ اکاوئنٹس پرمنافع کی شرح میں نصف فیصد اضافہ کردیں ،اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ سیونگ اکاونٹس پر کم سے کم منافع 6 کے بجائے 6.5 فیصد کے حساب سے ادا کریں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منافع کی شرح کا اطلاق موجودہ اور نئے بچت کھاتوں پر یکم اکتوبر سے ہوگا۔بینکاری شعبے کے ماہرین کے مطابق سیونگ اکاوٴونٹس میں سرمایاکاری کا حجم 2 ہزار 600 ارب روپے ہے اور مرکزی بینک کے اس اقدام سے کمرشل بینکوں کو 11.5 ارب روپے کھاتے داروں کو اضافی دینے پڑیں گے۔