27 ستمبر ، 2013
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کی رہائشی تیرہ برس کی بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے گا، کمیشن کے نام کا اعلان 24 گھنٹوں میں کردیا جائے گا، لڑکی کونجی اسکول کے باہر سے برقع پوش خاتون نے24ستمبرکو اغواکیا۔ جس کی لاش گزشتہ روز سی ویو سے ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حوا کی بیٹی کا دم گھونٹ کرسمندرمیں پھینکا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے مقتولہ کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔