20 مارچ ، 2012
پشاور…پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایس ایچ اودسمیت 2اہلکارجاں بحق جبکہ2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ گاڑی کے قریب زوردار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او سمیت4اہلکار زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھاکہ اسی دوران ایڈیشنل ایس ایچ او اور ایک اہلکار دم توڑ گئے ، زخمیوں میں ایک سپاہی اور ایک ڈرائیور شامل ہے ۔