30 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں بوری بند لاشیں ملنے اورفائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ گلستان جوہر میں گاڑی سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ،، اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ شارع فیصل پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17 میں لوگوں نے ٹیلیفون ایکس چینج کے قریب کھڑی ایک مشکوک کار کی اطلاع دی۔ تلاشی پر کار سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنہیں شدید تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتولین کے جسموں پر سگریٹ سے جلائے جانے اور گلے پر پھندے کے نشانات بھی ہیں ، تینوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر اورنگی ٹاوٴن نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔