30 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاورہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کی مقتول بہوکے بھائی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی تھی۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے آئی جی پولیس اسلام آباد بن یامین کی بہوکے قتل کے مقدمے میں گرفتارمقتولہ کے بھائی خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔عدالت نے مقتولہ وحیدہ پلوشہ کے بھائی خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی جبکہ ان کے جسم پرتشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ عدالت نے چھ لاکھ روپے اوردوشخصی ضمانت پرمقتولہ کی بھابھی فوزیہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔