30 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے طالبان سے جلد مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدراشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں ہوا۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پشاورکو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اوردرجنوں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پرشدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جلد مذاکرات کاآغازکرے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ ان دھماکوں میں کون لوگ ملوث ہیں۔ اشتیاق ابراہیم کا کہناتھا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دیت کی رقم اداکرناحکومت وقت کا فرض ہے۔